برطانوی وزیراعظم کی مسلم خواتین کی حمایت،حجاب مخالف بیان پر سابق وزیرخارجہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کی مسلم خواتین کی حمایت،حجاب مخالف بیان پر سابق وزیرخارجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی)برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے مسلم خواتین کیے حمایت کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا، زبان اور اصطلاحات کے استعمال میں بہت زیادہ احتیاط برتنی چاہیے،ہر کسی کو اختیار ہے کہ وہ جیسا چاہے لباس پہنے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے سابق وزیرخارجہ بورس جونسن کی جانب سے حجاب کرنے والی مسلمان خواتین کے لیے حقارت آمیزالفاظ استعمال کرنے پرمعافی کے مطالبوں کی حمایت کردی ہے۔

جبکہ سابق وزیرخارجہ اپنے بیان پرتنقیدکو مضحکہ خیز قراردے چکے ہیں.برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ بورس جانسن کابیان ایزا رسانی،ضرر پہنچانے کے زمرے میں آتا ہے۔

اور وہ کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برینڈن لیوس سے اتفاق کرتی ہیں جوکہ بورس جانسن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔وہ سمجھتی ہیں کہ ہمیں زبان اور اصطلاحات کے استعمال میں بہت زیادہ احتیاط برتنی چاہیے۔

مزید :

عالمی منظر -