اللہ نے چاہاتو کپتان کے تمام خواب پورے ہوں گے،عبدالعلیم خان

اللہ نے چاہاتو کپتان کے تمام خواب پورے ہوں گے،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد نیا پاکستا ن بنانا اور منزل کے حصول تک عمران خان کا بھرپور ساتھ دینا ہے انشاء اللہ کپتان کے سارے خواب پورے ہوں گے اور 22کروڑ عوام کو اُن کا بنیادی حق فراہم کرنے کیلئے ہر کھلاڑی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ 22سالہ سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں عمران خان ملکی نظام بدلیں گے ،تبدیلی کا سفرا ب رکنے والا نہیں اور جڑوں میں سرائیت کر جانے والا کرپشن کا نظام اکھاڑ پھینکیں گے۔

،انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ملک گیر تقدیر بدلنے کا موقع دیاہے تھوڑا انتظار کر لیں کوئی وقت ضائع کیے بغیر ہم عوامی مسائل کے حل اور ملک کو صحیح ڈگر پر چلانے کیلئے میدان میں ہوں گے اور کسی بھی لحاظ سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نئے پاکستان کی جھلک دیکھنے کے بعد کرپٹ ٹولے پر لرزا طاری ہے کہ اگر عمران خان نے پورے ملک میں یہی نظام نافذ کر دیا تو اُن کی دوکان داری کا کیا بنے گا ، انہوں نے کہا کہ چوروں کے شور مچانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،ملکی معیشت کو کھوکھلا کر کے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو حساب دینا ہے اور احتساب کا سلسلہ ہر حال میں جاری رہے گا
علیم خان