جشن آزادی پرپنجاب اسمبلی کی عمارت کوخوبصورتی سے سجایا جائے گا،رائے ممتاز
لاہور( نمائندہ خصو صی ) یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی میں اجلاس منعقد ہوا۔ سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں ہونے والی تقریبات کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ رائے ممتاز حسین بابر نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ پنجاب اسمبلی میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی جاتی ہے۔ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جاتا ہے اور سپیکر پنجاب اسمبلی سٹاف سے خطاب کرتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر اسمبلی بلڈنگ کو سجایا جائے گا۔