نئی حکومت محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے،خورشید احمد
لاہور(سٹی رپورٹر)نئی منتخب ہونے والی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک کے غریب عوام، محنت کشوں اور کسانوں کو درپیش سنگین مسائل حل کرنے کے لئے قومی اقتصادی خودکفالت اور سماجی انصاف پر مبنی پالیسیوں کا اعلان کرے جس سے ملک کے نوجوانوں کو بامقصد خوشگوار روزگار ، غریب عوام کو سماجی تحفظ اور بچوں کو بامقصد مفت و معیاری تعلیم مہیا ہو ۔ اور سماج میں امیر و غریب کے مابین بے پناہ رو زافزوں فرق جلدازجلد دور ہوسکے قومی صنعت ، زراعت اور تجارت کو ترقی دینے کے لئے حکومتی اور نجی اداروں کی کارکردگی میں اضافہ کی پالیسی اپنائے جس سے بہتر کارکردگی سرانجام دینے والوں کی مقامی اور قومی سطح پر خدمات کو سراہانے کا رواج قائم ہو ۔وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی طرح نجی صنعتوں، تجارتی بینکوں کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں اورپنشنوں میں اضافہ کیا جائے ان خیالات کااظہار بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر کنفیڈریشن ہذا ، یوسف بلوچ چیئرمین، اکبر علی خان ایڈیشنل سیکرٹری، اْسامہ طارق سیکرٹری، نیاز خان، خوشی محمدکھوکھر،سعید گجر، چوہدری محمد انور ،حسن محمد رانا،چوہدری محمد فیاض، حسن منیر بھٹی نے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کئے ۔اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے محنت کشوں کے اتحاد اور جدوجہد کو تقویت دینے کے لئے اس ماہ ملک بھرکے محنت کشوں کی تنظیموں کی قومی کانفرنس کے انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا
خورشیداحمد
Back to Conve