جشن آزادی،مختلف عمارتیں قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجا دی گئیں
لاہور(جنرل رپورٹر) جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرہیں۔ شہر کی مختلف عمارتیں قومی پرچموں سے سجادی گئیں ہیں۔ الحمرا آرٹس کونسل کی عمارت پر بھی قد آورسبز ہلالی پرچم آویزا ں کر دیا گیا ہے ۔ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔ شہر بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرانا اور سجنا شروع ہو گئے ہیں۔ شہر کی اہم اور بڑی عمارتوں پر بھی قومی پرچم لگائے جارہے ہیں۔ الحمراء آرٹ کونسل کی عمارت پر 37 فٹ لمبا اور 64 فٹ چوڑا قومی پرچم لگا دیا گیا۔ ملی نغموں کی بھی گونج۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کو بھرپور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے۔ تیاریاں ابھی سے شروع کر دی ہیں۔
الحمرا آرٹس کونسل کے طلبہ کا کہنا تھا کہ اس یوم آزا دی ہم سب کو ملک کی ترقی اور بہتر مستقبل میں اپنا کر دار ادا کرنے کے عزم کے ساتھ منانا چاہیے۔