شاہی قلعہ میں مغلیہ دور سے مماثلت رکھنے والے پودے لگانے کا کام شروع

شاہی قلعہ میں مغلیہ دور سے مماثلت رکھنے والے پودے لگانے کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر ) والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعہ کی قدیم حیثیت بحال کرنے کامنصوبہ ترتیب دے کر کام شروع کر دیا ،منصوبے کے تحت شاہی قلعہ کے صحن میں مغلیہ دور کی مماثلت رکھنے والے روایتی پودے لگائے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں شاہی قلعہ کے صحن میں مور پنکھ،سرو،آم ، جام ،بوڑھ، پتا جن اور دیگر پودے لگائے جائیں گے۔ پراجیکٹ کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کررہے ہیں ۔