پولیوٹیموں کو سیکیورٹی کی فراہمی ، غنڈہ گردی برداشت نہیں کریں گے ، کیپٹن (ر) انوارالحق

پولیوٹیموں کو سیکیورٹی کی فراہمی ، غنڈہ گردی برداشت نہیں کریں گے ، کیپٹن (ر) ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کلفٹن کالونی یونین کونسل 108 میں کام کرنے والی پولیو ٹیم سے مقامی رہائشی سلمان کی غنڈہ گردی کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور ہر یونین کونسل کی پولیو ٹیم کے ہمراہ ایک ایک مسلح پولیس اہلکار تعینات کر دیاگیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ پولیوٹیموں کے کام میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور اگر کوئی اس کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریگا یا پولیو ٹیموں سے غنڈہ گردی کریگاتو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔ واضح رہے کہ مقامی تھانے نے کلفٹن کالونی یونین کونسل 108 میں ہونے والے واقعہ کیخلاف سلمان نامی شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے کہا کہ شہر بھر میں گراں فروشی کیخلاف سخت کاروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2018سے لیکر اب تک 130502انسکپشنز کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ8073دکانداروں کو حراست میں لیا گیااور 2999گراں فروشوں کو سیدھا جیل بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ 6719افراد کیخلاف مقدمات درج کیے جبکہ4863450روپے کے جرمانے کیے گئے۔
پولیو