پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مکمل واجبات ادا کر دیئے

پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مکمل واجبات ادا کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مکمل واجبات ادا کر دیئے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا ڈائریکٹر محسن اعجاز راجہ نے بتایا کہ پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ذاتی حیثیت میں فنڈز کا انتظام کیا ہے اور صدر پی ایچ ایف نے ایشین گیمز سے قبل کھلاڑیوں کے بقایاجات ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے واجبات ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے گئے ہیں اور اس علاوہ غیرملکی اسٹاف کو بھی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔ صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم نے اپنا عہد پورا کر دیا، اب کھلاڑی اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر لائیں اور ایشین گیمز میں بھارت کو ہرا کر قوم کو تحفہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کے حوالہ سے سپانسرز کے ساتھ بھی رابطہ میں ہیں، قومی کھیل میں بہتری کیلئے نجی سیکٹر سے مدد لے رہے ہیں۔