باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ میں غیرملکی کوچز کی زیر نگرانی تربیت جاری

باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ میں غیرملکی کوچز کی زیر نگرانی تربیت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(صباح نیوز)باسکٹ بال بہترین موو اور ڈیفنس کا کھیل ہے، یہی ٹیکنیک عام کھلاڑی کو خاص بناتی ہے۔ لاہور میں لگے ٹریننگ کیمپ میں دو غیرملکی کوچز قومی کھلاڑیوں کو اس کھیل کے داؤپیچ سکھا رہے ہیں۔عام خیال ہے کہ باسکٹ بال صرف لمبے قد کے کھلاڑی کا کھیل ہے مگر تیز موو اور ڈربلنگ میں مہارت اس کھیل کا خاصا ہے۔ پھر ڈیفنس اچھا ہو تو سونے پر سہاگا ہے۔سپورٹس جمنازیم لاہور میں لگے اس کیمپ میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی سپین سے آئے دو کوچز سے ٹریننگ لے رہے ہیں۔ فٹنس میں بہتری لانا بھی قومی کھلاڑیوں کیلئے چیلنج ہے، پاکستانی کھلاڑی پیشہ ور نہیں مگر غیر ملکی کوچز ان کے کھیل متاثر ہوئے ہیں۔
، یہ کیمپ 10 اگست تک جاری رہے گا، اگرچہ دورانیہ کم ہے مگر کھلاڑی بنیادی ٹیکنیک بہتر کرنے کیلئے پرامید ہیں۔
، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد نیوزی لینڈ بھارت کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 23 جنوری، دوسرا ون ڈے 26 جنوری، تیسرا ون ڈے 28 جنوری، چوتھا ون ڈے 31 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 فروری کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 6 فروری، دوسرا میچ 8 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 فروری کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 13 فروری، دوسرا میچ 16 فروری، تیسرا اور آخری میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 فروری سے 4 مارچ، دوسرا ٹیسٹ 8 سے 12 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک کھیلا جائے گا۔