سرفراز احمدکا واحد متبادل محمد رضوان ای کیٹیگری میں شامل

سرفراز احمدکا واحد متبادل محمد رضوان ای کیٹیگری میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(یواین پی) ماضی قریب میں یونس خان کو صرف ٹیسٹ فارمیٹ کی بنیاد پر اے کیٹیگری سے باہر کرنے والوں نے اگرچہ شعیب ملک کی مختصر فارمیٹس کی کارکردگی پر اے کیٹیگری میں جگہ نکال لی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ 33 زیر معاہدہ کھلاڑیوں میں شامل قومی کپتان سرفرازاحمد کے واحد متبادل وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈی سے ای کیٹیگری میں دھکیل دیا گیا۔ جنوری 2017 میں پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلنے والے محمد رضوان کو اس وجہ سے چانس نہیں مل سکا کہ قومی ٹیم کی کپتانی سرفرازاحمد کر رہے ہیں۔گزشتہ 18ماہ سے تینوں فارمیٹس میں وکٹ کیپنگ کرنے والے سرفرازاحمد اے کیٹیگری میں شامل ہیں لیکن ان کے بہترین متبادل کو سنٹرل کنٹریکٹ میں ای کیٹیگری کے قابل سمجھا گیا ہے۔