ٹریننگ کیمپ جوائن نہ کرنے پر کورٹیس کو 2لاکھ پاؤنڈجرمانہ

ٹریننگ کیمپ جوائن نہ کرنے پر کورٹیس کو 2لاکھ پاؤنڈجرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (یواین پی )چیلسی نے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے گول کیپر تھائیبوٹ کورٹیس کو کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے پر 2لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کردیااور ان کی جگہ ایتھلیٹک بلباؤ کی نمائندگی کرنیوالے 23سالہ سپینش گول کیپر کیپا اریزابالاگا سے 7کروڑ 16لاکھ پاؤنڈ فی سیز ن کا معاہد ہ کرلیا۔تھائیبوٹ کورٹیس نے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کیاتھاکہ وہ رئیل میڈرڈ کو جوائن کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹیم انتظامیہ نے انہیں اجازت نہیں دی اورٹریننگ کیمپ جوائن کرنے کا کہاتھا۔کیپا نے گزشتہ روز چیلسی کیساتھ معاہدے کی دستاویز پر دستخط کردئیے ہیں۔