کینیا ‘ نوجوان ایتھلیٹ نیکولاس بیٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
نیروبی (اے پی پی) کینین ایتھلیٹ اور 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے سابق عالمی چیمپئن نیکولاس بیٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے، ان کی عمر 28 برس تھی۔ انہوں نے 2015ء میں چین میں منعقدہ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پہلے کینین ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نیکولاس بیٹ نائیجیریا میں منعقدہ افریقہ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گئے۔ ایتھلیٹک کینیا نے بھی نیکولاس کی موت کی تصدیق کر دی۔