آئرش ویمن کرکٹر کیلئے ہاکی ورلڈ کپ میں سلور میڈلسٹ کا اعزاز

آئرش ویمن کرکٹر کیلئے ہاکی ورلڈ کپ میں سلور میڈلسٹ کا اعزاز

ڈبلن(یواین پی)13برس کی کم عمری میں آئرلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والی ایلینا ٹائس کو حال ہی میں ہاکی ورلڈ کپ کے دوران سلور میڈلسٹ کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ دو ہزار پندرہ میں آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی لیگ اسپنر نے دو ہزار سولہ میں اٹھارہویں سالگرہ سے دو ہفتے قبل آئرلینڈ کی جانب سے سینئر انٹرنیشنل ہاکی کھیلنا شروع کی اور بیس سال کی کم عمری میں سلور میڈلسٹ بھی بن گئیں ۔

جب ان کا ملک گزشتہ دنوں ویمنز ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں آٹھ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم ہالینڈ کیخلاف مات کھا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی