جشن آزادی سائیکل ریس 14 اگست کو ہوگی
اسلام آباد(این این آئی)جشن آزادی سائیکل ریس 14 اگست کو پنڈی گھیب ضلع اٹک میں ہوگی،ریس کا افتتاح چیئرمین یونین کونسل چکی محمد سلیم کریں گے قومی کوچ اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سردار نزاکت علی نے بتایا کہ ریس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور یہ ریس دندی سے چکی اور چکی سے دندی تک ہوگی،ریس کا فاصلہ کھلاڑی 24 کلومیٹر طے کریں گے، چیف جج کے فرائض قاضی طاہر محمود انجام دیں گے۔
،ریس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی علاقے کی سماجی اور سیاسی شخصیت نوازش علی خان ہونگے، جو ریس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،آرگنائزنگ کمیٹی میں سردار آصف علی، لیاقت علی اور وقار احمد شامل ہیں، قومی کوچ سردار نزاکت علی نے بتایا کہ ضلع اٹک میں سائیکلنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ ایونٹ سائیکلنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے کیا جا رہا ہے جس میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے۔