ثام قیوری اور راجیو رام پر مشتمل امریکن جوڑی راجرز کپ ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل
مونٹریال (اے پی پی) ثام قیوری اور راجیو رام پر مشتمل امریکن جوڑی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میچ میں قیوری اور رام نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے مارکو سیشناٹو اور ان کے بوسنین جوڑی دار ڈیمر کو 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔