ٹیون سٹی جشن آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 11اگست سے شروع ہوگا
اسلام آباد(آن لائن)ٹیون سٹی جشن آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 11اگست سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس،راولپنڈی میں شروع ہوگا۔بدھ کو چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ مطاہر سہیل کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز ڈبلز، لیڈیز سنگل اور بوائز انڈر17۔ سنگلز شامل ہیں،ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 10 اگست سے قبل اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے اور ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا۔