قومی انٹر ریجن انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ ،کوئٹہ اورپشاورکی ٹیمیں سرفہرست
اسلام آباد (این این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجن انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں چوتھا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ ریجن اورپشاورریجن کی ٹیمیں اپنے، اپنے گروپوں میں سرفہرست ہیں، تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں کوئٹہ ریجن کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ فیصل آباد اور اسلام آباد ریجن کی ٹیمیں بالترتیب 6 اور 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں،اور اسی طرح گروپ بی میں پشاور ریجن کی ٹیم 8 پوائٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ڈیرے جما لئے ہیں جبکہ کراچی بلیوز اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیمیں بالترتیب 6 اور 4 پوانٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ، ملتان ریجن کی ٹیم ابھی تک ٹورنامنٹ میں کوئی پوائنٹ نہ لے سکی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ترجمان شکیل خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں فاٹا، کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس ،آزاد جموں و کشمیر ، اسلام آباد، ڈیرہ مراد جمالی ، کوئٹہ اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں کراچی بلیو ، سیالکوٹ ، لاہور بلیو، ملتان، بہاولپور، حیدرآباد، لاڑکانہ، پشاور اور ایبٹ آباد شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 26 اگست کو جبکہ فائنل میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔