جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ ‘جی ایٹ یونائیٹڈ نے گلگت بلتستان کو 2۔0 سے ہرا دیا

جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ ‘جی ایٹ یونائیٹڈ نے گلگت بلتستان کو 2۔0 سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں جی ایٹ یونائیٹڈ کلب نے گلگت بلتستان کلب کو 2۔0 گول سے ہرا دیا،جی نائن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک جی ایٹ یونائیٹڈ کلب کو گلگت بلتستان کلب کیخلاف سے 1۔0 گول سے برتری حاصل کی،دوسرے ہاف میں جی ایٹ یونائیٹڈ کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2۔0 گول سے جیت لیا، کھیل کے پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں جی ایٹ یونائیٹڈ کلب کے غیور خان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 25 ویں منٹ میں حسن نے گول کرکے مقابلہ دگنا2۔0 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، گلگت بلتستان کی ٹیم نے مارجن کو کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے،ریفری کے فرائض محمد شریف جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نوید اقبال نے انجام دیئے،(آج) جمعرات کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، جی نائن گراؤنڈ میں بارہ کہو کلب کا مقابلہ آزاد جموں کشمیر سے ہوگا جبکہ ٹی اینڈٹی گراؤنڈ میں القائم کلب اور بولان کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔