پاکستان ریسلنگ کا ایک اور اعزاز یوتھ اولمپکس گیمز میں نمائندگی مل گئی

پاکستان ریسلنگ کا ایک اور اعزاز یوتھ اولمپکس گیمز میں نمائندگی مل گئی

لاہور (یواین پی)پاکستان ریسلنگ کا ایک اور اعزاز، یوتھ اولمپکس گیمز میں نمائندگی مل گئی، پینسٹھ کلو ویٹ کیٹگری میں عنائت اللہ زور آزمائی کریں گے۔رواں سال اکتوبر میں بیونس آئرس میں شیڈول یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستان کو نمائندگی مل گئی ہے۔پینسٹھ کلو ویٹ کیٹگری میں قومی ریسلر عنائت اللہ شرکت کریں گے، یوتھ اولمپک گیمز میں قومی ریسلر کی شرکت پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی