انگلش کلب ڈربی شائر نے کیوی بلے باز ہنری نیکولز سے معاہدہ کر لیا

انگلش کلب ڈربی شائر نے کیوی بلے باز ہنری نیکولز سے معاہدہ کر لیا

لندن(اے پی پی) انگلش کلب ڈربی شائر نے رواں وائٹا لٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری دو میچز کیلئے کیوی بلے باز ہنری نیکولز سے معاہدہ کر لیا، نیکولز کو پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈربی شائر کلب کے کپتان گیری ولسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنری نیکولز ٹی ٹونٹی کے خطرناک بیٹسمین ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔

امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی