چوری ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ،طلائی زیورات ،گاڑیوں سے محروم
لاہور(خبرنگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطا بق ڈیفنس اے کے علا قہ میں اسلم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ ہزار50 ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔نو لکھا کے علا قہ میں جا وید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر3 لا کھ 15ہزار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،ہنجر وال کے علا قہ میں رشید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ50ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔جبکہ راوی روڈ کے علا قہ میں بشیر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ65ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،لٹن روڈ کے علا قہ میں سلیم کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ میں طا ہرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،نشتر کا لو نی کے علا قہ میں نا صر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 25ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ فیصل ٹاون سے ذیشان اور اکبری گیٹ سے واحد کی گاڑیاں اور ماڈل ٹاون ، نشتر کالونی ، ہڈیارہ ، یکی گیٹ اور لو ہا ری گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔
کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی )کوٹ عبدالمالک شیخوپورہ روڈ پر 7لاکھ رو پے کی ڈکیتی کی واردات ۔تفصیل کے مطابق معروف ترین سڑک کوٹ عبدالمالک پر دوپہرکو گن پوائنٹ پر 7لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات دکان میں موجود رقم 7لاکھ لے گئے ایزی پیسہ اور موبائل کا کاروبار کرتا ہوں تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک نے رپورٹ درج کر لی ہے دکان کے مالک نفیس نے بتایا کہ کوٹ عبدالمالک میں متعدد ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہیں تاہم پولیس کسی بھی ڈکیتی کا سراغ نہیں لگا سکی انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس، ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا کہ ہماری ڈکیتی کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔