کانسٹیبل محمد سرور کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی
لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفس میں تعینات کانسٹیبل محمد سرور کو عزت کے ساتھ محکمہ پولیس سے رخصت کیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن بلال ظفرکے حکم پر کانسٹیبل محمد سرور کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشنز سید علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن بلال ظفر نے کہا کہ کانسٹیبل محمد سرور نے اپنی زندگی کے 39 سال محکمہ پولیس کے لیے وقف کیئے۔ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران و اہلکار محکمہ کی شان ہیں اور ان کیلئے محکمہ پولیس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ محکمہ پولیس کا ہر فرد قابلِ ستائش ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ محمد سرور اپنے بچوں میں خوش و خرم زندگی بسر کریں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشنز سید علی اور ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن نے محمد سرور کو نیک تمناؤں کے ساتھ ساتھ پھول اور تحائف بھی دیئے۔ محمد سرور کو سرکاری گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر محمد سرور نے تقریب کے انعقاد اور عزت سے رخصت پر لاہور پولیس کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔