سول لائن،نشتر کالونی میں2افراد کی لاشیں برآمد،مردہ خانہ منتقل
لاہور(خبرنگار)سول لائن اور نشتر کالونی میں 2افراد کی لاشیں برآمد،تفصیلات کے مطابق سول لائن گنگا رام ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں 50سالہ شخص کو لایا گیا جس کی ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کرد ی اس واقع کی اطلا ع پولیس کو کردی گئی جس پر پولیس لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والا حلیے سے نشیئی معلوم ہوتاہے اور اس کی موت نشہ زیاد ہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہوئی۔نشتر کالونی میٹرو سٹاپ پر پڑی ہوئی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر رمضان کے نام سے شناخت ہونے پر جو کہ قریبی دولم سٹاپ کا رہائشی تھا کو مردہ خانے منتقل کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والانشیئی تھا اور اس کی موت نشہ زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہوئی ہے تاحال اس کے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے۔