چین کا جوابی اقدام ، امریکی در آمد ی اشیاءپر ٹیرف نافذ کردیا

چین کا جوابی اقدام ، امریکی در آمد ی اشیاءپر ٹیرف نافذ کردیا
چین کا جوابی اقدام ، امریکی در آمد ی اشیاءپر ٹیرف نافذ کردیا

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی جانب سے چینی اشیا ءپر در آمد ی ڈیوٹی کے نفا ذ کے بعد چین نے بھی جواب دیتے ہوئے امریکی اشیاءپر ٹیرف نافذ کردیا ہے ۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق چین نے جوابی اقدام کرتے ہوئے 16ارب ڈالر کی اضافی امریکی در آمدات پر ٹیرف نافذ کردیا ہے ۔چین کے اس اقدام کے بعد امریکی بر آمد کندگان کو 25فیصد اضافی ڈیوٹی دینی ہوگی ۔واضح رہے کہ اس قبل امریکہ کی جانب سے چینی در آمدی اشیاءپر ڈیوٹی نافذ کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /بزنس