ایس پی ڈولفن نے قربان لائنز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

ایس پی ڈولفن نے قربان لائنز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے قربان لائنز میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے قربان لائنز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیااس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز و ریڈر ریاض احمدگجرودیگر سٹاف موجو دتھا۔وطن عزیز کو سرسبزو شاداب بنانے و ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں اور اپنے حلقہ احباب کو بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دیں انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران قربان لائن میں مزید پودے بھی لگائے جائیں گے ایس پی ڈولفن نے شجر کاری مہم کو شہدائے پاکستان بالخصوص شہداء پولیس و آزادی پاکستان سے منسوب کیا ہے ایس پی مجاہد و ڈولفن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماہ اگست ہماری آزادی کا مہینہ بھی ہے اس میں شجر کاری کی مہم وطن عزیز سے محبت کا درس دیتی ہے ہمیں اس ملک کو مزید خوبصورت بنانا ہے ایس پی مجاہد و ڈولفن نے کہا کہ درخت لگانا ایک مستحسن عمل ہے آنے والی نسلوں کو بہتر پرورش اور صاف ستھرا و ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر انہوں نے تمام سٹاف و اہلکاروں کو کہا کہ وہ بھی اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید : علاقائی