پھلروان، 5 افراد کے قتل سے 11 بچے یتیم ہوئے

پھلروان، 5 افراد کے قتل سے 11 بچے یتیم ہوئے

لاہور(خبرنگار) برکی کے گاؤں پھلروان میں دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھنے والے دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کی ہلاکت پر 11 بچے یتیم ہوئے جبکہ 16 سالہ تنویر نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا اور ایک نجی کالج میں داخلہ حاصل کر رکھا تھا کہ کالج جانے سے پہلے قبر میں چلا گیا۔ اسی طرح 14 سالہ قادر بے گناہ موت مارا گیا جو کہ 50 سالہ قربان علی کا نواسہ اور قریب ہی گاؤں سے ملنے آیا ہوا تھا کہ دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا جبکہ 50 سالہ قربان علی 6 بچوں کا باپ 45 سالہ بشیر احمد چار بچوں کا باپ جبکہ 32 سالہ رشید احمد 7 سالہ اکلوتی بیٹی کا باپ تھا۔ مقتول50 سالہ قربان علی نے عید کے بعد اپنی بیٹی اور بیٹے کی شادی طے کر رکھی تھی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

مزید : علاقائی