منشیات کیس ، مجرم کو ایک سال قید ،7ہزار روپے جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ایک کلو گرام سے زائدمنشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو ایک سال قید اور 7ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 3ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔ایڈیشنل سیشن شاہد بشیر کے روبرو ہربنس پورہ پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کر رکھا تھا، سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا ملزم کے قبضہ سے 1370 گرام چرس برآمد کی تھی،ملزم دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر چکا ہے اور ملزم منشیات کی ناجائز خرید فروخت میں بھی ملوث ہے،ملزم کے خلاف تمام شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں،ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہین، سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
،عدالت نے دلائل سننے کے اور ملزم کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔