گوجرانوالہ :ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن انسپکٹر شہباز ہنجرا نے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ، قبضے سے پاسپوٹس ، ویزوں کی فوٹو کاپیاں اور جعلی اسٹیکرز برآمد مقدمات درج کرکے تفتیش شروع ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ایف آئی اے انسپکٹر شہباز ہنجرا نے بھاری نفری کے ہمراہ اسیالکوٹ نارووال ، حافظ آ باد اور گوجرانوالہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان میں محمد ارشد ، محمد فیصل ، ذوالفقار ، مدثر عباس اور افسر خان شامل ہیں گرفتار انسانی اسمگلرز سادہ لوح افراد کو غیرقانونی طریقوں سے ترکی ، یونان ، اٹلی ، فرانس اور جرمنی وغیرہ بجھوانے کے دھندہ میں ملوث تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل نے بتایا کہ ملزمان ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جن کو گرفتار کر لیا گیا ہے انسانی اسمگلروں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔