راجہ جنگ، حویلی تیلیاں والی کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کچل دیا

راجہ جنگ، حویلی تیلیاں والی کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کچل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجہ جنگ ( نمائندہ خصوصی) راجہ جنگ کی نواحی حویلی تیلیاں والی کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کچل دیا 32سالہ فیکٹری ملازم محمد ساجد اپنی موٹرسائیکل پر ڈیوٹی جا رہا تھا کہ سڑک کی ناہمواری کی وجہ سے موٹرسائیکل پھسل گئی اور ساجد ٹرک کے نیچے آکر موقع پر جان بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کا رہائشی محمد ساجد ولد محمد شریف صبح راجہ جنگ سے ڈیوٹی کی خاطر فیکٹری جا رہا تھا جب حویلی تیلیاں والی کے قریب پہنچا تو سڑک جو کہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ایک کھڈے سے بچتے بچتے موٹرسائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور سامنے سے آنے والے ٹرک پشاور نمبریZ -7093سے ٹکرا کر ٹرک کے ٹائر کے نیچے آگیا اور موقع پر جان بحق ہو گیا ۔
پورے راجہ جنگ میں سوگ کا سماں آہوں اور سسکیوں میں مرحوم کا نمازِ جنازہ ادا کر کے تدفین کر دی گئی مرحوم ایک سالہ بچے کا باپ بھی تھا ۔

مزید :

علاقائی -