شہری کو ہراساں کرنے کا الزام ،ایس ایچ او مصطفی آباد سے رپورٹ طلب

شہری کو ہراساں کرنے کا الزام ،ایس ایچ او مصطفی آباد سے رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے مصطفی آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ایس ایچ او مصطفی آباد سے 17 اگست کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج فیاض احمد بٹر نے شہری محمد صغیر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مصطفی آباد تھانے کے اے آیس آئی محمد اکرم، کانسٹیبل رمضان، اسد باجوہ اور عران کی جانب سے درخواست گزار کو ہراساں کیا جا رہا ہے،چاروں پولیس اہلکار زاتی رنجش کی بنیاد پر شہری کے گھر جا کر ہراساں کر رہے ہیں،پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ میں بھی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی درخواست گزار کے گھر گھر والوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے،عدالت سے استدعا کی کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی