نواز شریف استقبالیہ ریلی کیس ، 13ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

نواز شریف استقبالیہ ریلی کیس ، 13ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جاوید اقبال وڑایچ نے 13جولائی کو میاں محمدنواز شریف کے استقبال کے لئے ریلی نکالنے کے مقدمہ میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماسابق صوبائی وزیررانا مشہود سمیت 13ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ریلی نکالنے کے کیس میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے راہنما اورسابق صوبائی وزیررانا مشعود سمیت 13ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد رانا مشعود،اسد اللہ ،گلشن راوی کے چیئرمین ملک ذیشان سمیت 13 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں،عدالت نے ملزموں کوایک ایک لاکھ روپے کے ضمانت نامے عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیاہے ۔تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے 13جولائی کو لوہاری سے لاہور ایئرپورٹ ریلی نکالنے کے الزام میں مذکورہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزید : علاقائی