بے وفائی کا انجام ، آشنا کی فائرنگ سے خاتون زخمی ، ملزم نے خود کو بھی گولی مارلی

بے وفائی کا انجام ، آشنا کی فائرنگ سے خاتون زخمی ، ملزم نے خود کو بھی گولی ...

لاہور (خبرنگار )غازی آباد کے علاقے میں آشنا نے خاتون کو بیوفائی کرنے پرفائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیم کی مدد سے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقے تاج پورہ سکیم جمال مصطفیٰ مسجد کے قریب 28سالہ جمیلہ نامی خاتون اپنے شوہر شہباز کے ہمراہ کوہاٹ سے آکراپنے ماموں کے گھر مقیم ہو گئی ,اس کا شوہر محنت مزدوری کی غرض سے نجی کمپنی میں بطور سیلز مین ملازمت بھی کرنے لگا جبکہ اس کا عاشق 26سالہ عثمان کوہاٹ سے اس کو ڈھونڈتا ہوا وہاں پہنچ گیااور خاتون کے سامنے آنے پر اس نے کہا کہ تم نے میرے ساتھ بیوفائی کی ہے جس کی تمہیں سزا ضرور ملے گی عثمان نے پستول نکال کر خاتون کو فائرمار کر زخمی کر دیا اور بعد ازاں عثمان نے خود کوبھی فائر مار کر زخمی کرلیا، واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔پولیس نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے زخمیوں کوطبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر سے متعدد بار رابطہ کرنے پر وہ ابھی تک مقدمہ کے اندراج کے لیے نہیں آیا جس کی وجہ سے کو ئی بھی قانونی کارروائی ابھی تک نہیں کی جاسکی ۔

مزید : علاقائی