رائے ونڈ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
لاہور(خبرنگار) سٹی رائے ونڈ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کوکچل کر ہلاک کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان محمد ساجد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ للیانی فلائی اوور چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے اسے کچل دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد ساجد ولد شریف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ۔