قصور ، دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا

قصور ، دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (بیورورپورٹ)رائے ونڈ روڈ راؤخانوالہ کے نزدیک مبینہ دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق ننکانہ کے رہائشی عمران اپنی والدہ نسیم بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کسی کام کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ جب وہ رائے ونڈ روڈ راؤخانوالہ نلکا سٹاپ کے نزدیک پہنچے تو پیچھے سے آنے والے نامعلوم مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 20سالہ عمران موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ مقتول کی والدہ50سالہ نسیم بی بی کو شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -