عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس ہے،صاحبزادہ عزیز احمد
لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیرمولانا صاحبزادہ عزیزاحمدنے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس ، امت میں اتحاد کی فضا قائم کرنے کے لیے مینارہ نور ہے۔ کسی شخص کو انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخی رسول کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا جاناپاکستان کی نیشنل اسمبلی کا جرأت مندانہ فیصلہ ہے۔مولانا مفتی محمود،مولانا غلام غوث ہزاروی،مولانا شاہ احمد نورانی ،پروفیسرغفوراحمد،چوہدری ظہور الٰہی ، بھٹومرحوم اور انکی پوری کابینہ نے قادیانیوں کے دونوں گروہوں غیرمسلم اقلیت قرار دے کر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق اداکردیا ہے۔قادیانیوں کے بارے میں فیصلہ پوری قوم کا فیصلہ ہے۔
پوری دنیا میں مغربی ایجنڈا مسلط کرنے اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کا فیصلہ صرف علماء کرام اور مفتیان عظام نہیں تھا بلکہ پاکستان کی دستور ساز اسمبلی سیشن کورٹس ، ہائیکورٹس ، سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت سے لے کر کینیا، رابطہ عالم اسلامی ، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ اور گمبیاکی عدالتوں نے بھی قادیانیوں کے کفر و ارتداد پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزختم نبوت لاہور میں علماء اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مجلس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،قاری محمدطاہر، قاری محمدعابد سردار اور دگر علماء بھی موجود تھے ۔مولانا عزیز احمدنے کہا کہ علامہ اقبال مرحوم نے کہا تھا کہ قادیانی ملک و ملت دونوں کے غدار ہیں۔
عزیز احمد