پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے پودے کو خون سے پروان چڑھایا،نصیر احمد
لاہور(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہو ر کے زیر اہتمام شہدائے جمہوریت ادریس طوطی اور عثمان غنی کی برسی کے موقع پر مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی ممبر فیڈرل بورڈ اور سینئر رضا پی پی پی محترمہ شاہدہ جبین مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارتی انسانی حقوق ونگ لاہورکے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، عارف خان، نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قائدین نے ملک میں مارشل لاء انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی میں نوجوان کے ہر دل دست کے طور پر جدوجہد کر رہے تھے انہیں کوڑوں اور پھانسیوں کی سزائیں دی گئی لیکن جمہوریت پسند عوام اپنی جدوجہد کرتے رہے اور مارشل لاء کو شکست دیکر جمہوریت کے پودے کو اپنے خون سے پروان چڑھایا آج ملک میں جموریت انہی لوگوں کی قربانیوں سے پروان چڑھ رہی ہے۔
ادریس طوطی اور عثمان غنی سمیت جمہوریت کی خاطر جانیں دینے والے جمہوریت کے روشن مینار ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اپیل کی کہ وہ جمہوریت کی خاطر پھانسی پانے والے اور دیگر شہدا کی یاد میں ایک گولڈ میڈیل کا اجراء کریں اور جمہوریت کی خاطر اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں میں میڈل دیئے جائیں آخر میں شہدا جمہوریت کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور عہد کیا گیا کہ غیر جمہوری قوتوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے اور جمہوریت اور جمہوری روایات کو پران چڑھانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگنے۔