بیساکھیوں کے سہارے قائم ہونے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی،نرگس متین

بیساکھیوں کے سہارے قائم ہونے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی،نرگس متین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ بھساکھیوں کے سہارے قائم ہونے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی،عمران خان نے پانچ سال جس نظام کی مخالفت کی آج اسی کا حصہ بن گے،چور ڈاکوں کو ساتھ ملا کر تحریک انصاف حکومت بنانے جارہی ہے،ماضی میں جن لوگوں کو گالیاں دی جاتی تھی ان انہی کو اتحادی بنا لیا ہے،تحریک انصاف ایک ڈکٹیٹر کی پیدوار جماعت ہے اس لیے اس جماعت نے ڈکٹیٹروں کی بنائی جماعتوں کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے،مسلم لیگ ن تاریخ کی بد ترین دھندلی کیخلاف باہر نکلی ہے لہذا تمام اپوزیشن جماعتیں اس دھندلی زدہ نظام کیخلاف کھڑے ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے باہر دھندلی زدہ انتخابات کیخلاف احتجاجی مظاہر کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔


جن میں نا منظور الیکشن کے نعرے درج تھے،انہوں نے مزیدکہا عمران خان نے اپنے خطاب میں خود کہا تھا جو حلقہ بھی کھلوانا چاہتے ہیں اجازت ہو گی ہم پورا تعاون کرینگے لیکن ابھی ایک حلقہ کھولا تھا گنتی روک دی جاتی ہے کیا ایسے نظام کو لاکر ملک کے حالات بدلے جا سکتے ہیں۔