حقیقی جمہوری کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،عزیز الرحمن چن

حقیقی جمہوری کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک کے وسیع ترمفادمیں حقیقی اوروسیع النظر جمہوری کلچرکو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج اُن کا آئینی حق ہے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانے میں بُری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ چیف الیکشن کمیشن کو فلفور استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام کے لئے سڑکوں پر آئی ہے۔ اپوزیشن اتحاد جمہوریت کے استحکام کے لئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دے گی۔ جعلی مینڈیٹ لینے والوں کو اقتدار پر قابض نہیں ہونے دے گے۔ اداروں نے لاڈلے کے لئے عوام کے ووٹ کی توہین کی۔ ملک میں شفاف انتخاب کے لئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
چن