اورنج لائن منصوبہ سفید ہاتھی بن چکا ہے ،میاں کامران سیف

اورنج لائن منصوبہ سفید ہاتھی بن چکا ہے ،میاں کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ قومی خزانہ پر بوجھ اور سفید ہاتھی بن چکا ہے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود یہ منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوسکا نہ ہی اس منصوبہ کی زد میں آنے والی مین اور ذیلی سڑکیں مکمل طور پر دوبارہ بن چکی ہیں ۔جس کے باعث ان سڑکوں پرٹریف جام رہتا ہے اور ٹریفک کی آلودگی سے علاقہ کی عوام پریشانی کا شکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ شہباز حکومت کا اورنج ٹرین منصوبہ160ارب کا تھا جو اب270ارب سے تجاوز کرچکا ہے چین سے بھی اربوں روپے کا قرض لیا گیا لیکن اس کے باوجو منصوبہ نامکمل ہے اور مکمل طور پر غیر فعال ہے۔


انہوں نے کہا کہ سستی شہرت کے لیے شروع کیا گیا یہ منصوبہ عوام پر بوجھ ہے اگر یہی رقم بجلی منصوبوں پر لگائی گئی ہوتی تو عوام آج لوڈ شیڈنگ کا عذاب نہ بھگت رہے ہوتے۔