چھٹی پا ک چائینہ بزنس فورم انڈسٹریل ایکسپو 14ستمبرسے شروع ہوگی

چھٹی پا ک چائینہ بزنس فورم انڈسٹریل ایکسپو 14ستمبرسے شروع ہوگی

لاہور (کامرس رپورٹر)چھٹی پا ک چائینہ بزنس فورم انڈسٹریل ایکسپو 2018آئندہ ماہ 14سے 16ستمبر کو لاہور ایکسپور سنٹر میں منعقد ہو گی جس میں 400سے زائد چائینیز مندو بین جبکہ 500سے زائد مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔جس کا مقصد پاکستان میں چائینیز سر مایہ کاری کا فروغ اور دونوں ممالک کے بزنس مین ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری تبادلہ خیال کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار کامسٹ یونیورسٹی کے ڈائر یکٹر اور پاک چائینہ بزنس فورم انڈسٹریل ایکسپو کے آر گنائزر ڈاکٹر قیصر عباس نے گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر فلاحت عمران ،چائینیزمہمان یوسف فاہ ، ڈاکٹر اسامہ ،سہیل و دیگر موجو دتھے ۔ ڈاکٹر قیصر عباس کا کہنا تھا کہ سی پیک کا کام تیزی سے جاری ہے گوادر کے ذریعے اگر چائینہ اپنی 100پر اڈکٹس دنیا بھر میں بھیجتا ہے تو پاکستان بھی 50فیصد اشیاء کی ایکسپورٹ یقینی بنائے اور چائینہ پاکستان کے سر مایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ ایڈونچر کر کے پاکستان میں نئی انڈسٹر ی لگائے ۔

جس کی بدولت ہی پاکستان کو سی پیک کے صحیح ثمرات میسر ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یو نیورسٹیوں کی تعداد میں اضافہ جبکہ فارغ ہو نے والے طلباء و طالبات کو روزگار میسر نہیں ہو رہے ہم چاہتے ہیں کہ نئی آنے والی حکومت ملکی معیشت اور بے روزگاری کے خاتمہ پر خصوصی تو جہ دے ۔ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر فلاحت عمران نے کہا کہ ہمارا مشن اور ویژن ہے کہ سی پیک کو مثبت انداز میں لیا جائے جس کے لیے پاک چائینہ ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین بہت ذہین اور کچھ کرنے کی جستجو میں رہتی ہیں اور کئی ایک ہینڈ میڈ اشیاء تیار کر رہی ہیں جن کو چائینیز بہت پسند کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ خواتین کو چائیے کہ وہ گھروں سے نکلیں اور کاروبار کی دنیا میں قدم رکھے جس کے لیے ان کے انٹر نیشنل سطح پر کاروبار کر نے کے بھی مواقع مو جو د ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4