مبینہ دھاندلی شدہ الیکشن کو شفاف کہنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،عدنان ہنجرا

مبینہ دھاندلی شدہ الیکشن کو شفاف کہنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،عدنان ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہاہے کہ مبینہ دھاندلی شدہ الیکشن کو شفاف کہنا جمہوریت اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین اور ووٹ کی عزت کی صریحاً پامالی ہے۔ اگر عمران خان کہتے ہیں کہ جو جہاں دھاندلی کاالزام لگائے گا وہ حلقہ کھول دیا جائیگا توپھر لاہور کے حلقہ این اے 131میں دوبارہ گنتی کروائی جائے ۔انہوں نے کہا لاہور کے عوام نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دئیے مگر افسوس خلائی مخلوق نے اس مینڈیٹ کو تبدیل کر دیا گئی ۔

انشاء اللہ اگر دوبارہ شفاف انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ(ن) ہی کامیاب ہو گی۔

اورمینڈیٹ تبدیل کرنے والوں کو پتہ چل جائیگا کہ پنجاب کے غیو ر عوام آج بھی میاں براداران سے بھرپور محبت کرتے ہیں۔
عدنان ہنجراء