تحریک انصاف غیرضروری اخراجات ختم کر کے وسائل عوام پر خرچ کرے گی،مراد راس

تحریک انصاف غیرضروری اخراجات ختم کر کے وسائل عوام پر خرچ کرے گی،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اقتدار کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے کا وقت گزر چکا اب اقتدار عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال ہو گا۔ کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف غیرضروری اخراجات ختم کر کے وسائل عوام پر خرچ کرے گی۔ ماضی کی حکومتوں نے ملکی حالات اس قدر گھمبیر کر دیئے ہیں کہ ان کو سیدھا کرنے کے لئے سخت تگ و دوکرنی پڑے گی۔ جو حالات اب ہیں وہ پہلے نہیں تھے۔


، انسان کوشش کرے تو سب ٹھیک ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا 50 فیصد پاکستانی 2 وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے، ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی تجوریاں اور اثاثوں میں اضافہ کیا۔