کینیڈا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں: سعودی وزیر خارجہ

کینیڈا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
کینیڈا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں: سعودی وزیر خارجہ

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سرِدست کینیڈا کے ساتھ پیدا شدہ تنازعے کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے کچھ بھی دستیاب نہیں ہے۔کینیڈا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو اپنی بڑی غلطی کی درستی کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے ملکی دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ سعودی حکومت کینیڈا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ الجبیر نے اس پریس کانفرنس میں یہ نہیں بتایا کہ ممکنہ مزید پابندیاں کب تک عائد کی جا سکتی ہیں اور وہ کن شعبوں کو متاثر کریں گی۔

مزید : بین الاقوامی