امریکی سفیر سرینگر پہنچ گئے ، گورنر این این وہرا ، سابق وزیراعلی عمر عبداللہ سے ملاقاتیں ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ

امریکی سفیر سرینگر پہنچ گئے ، گورنر این این وہرا ، سابق وزیراعلی عمر عبداللہ ...

سرینگر(صبا ح نیوز)بھارت میں امریکی سفیر کینتھ آئی جسٹر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گئے،سرینگر پہنچتے ہی انہوں نے نے گورنر ہاؤس میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا۔ بعد میں وہ سابق وزیرِ اعلی اور بھارت نواز علاقائی جماعت نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ سے بھی ملے۔امریکی میڈیا کے مطابق، ایمبسڈر جسٹر بھارتی کشمیر کی صورتحال کی بہتر تفہیم کیلئے سرینگر کے دورے پر ہیں۔ وہ چند دوسری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ گورنرہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کی امریکی سفیر نے گورنر کے ساتھ بھارت اور امریکہ کے درمیان مختلف محاذوں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ سے وابستہ امور پر تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی مفاہمت سے متعلق معاملات پر بات چیت کی۔عمر عبد اللہ نے کہا کہ انہوں نے امریکی سفیر کے ساتھ ریاست کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورت احوال کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مزید : علاقائی