ادارے سیاست ، میں مداخلت کرکے ملک کو بحران سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ، اچکزئی

ادارے سیاست ، میں مداخلت کرکے ملک کو بحران سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ، اچکزئی

 اسلام آباد،کوئٹہ (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں ) سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے ملک کی تمام سیاسی وجمہوری جما عتیں جمہوریت اور آئین کو بچانے کیلئے نکلی ہیں ملکی ادارے سیاست میں مداخلت کر کے ملک کو بحران سے دوچار کرنا چا ہتے ہیں، صوبہ بلوچستان میں جمہوری حکومت پر شب خون مار کر ایک ایسی حکومت تشکیل دی گئی جو حقیقی معنوں میں غیر جمہوری تھی اور اس کے بعد ایک سیا سی جماعت تشکیل دی گئی جسکا کوئی وجود نہیں تھا لیکن انتخابات میں ان کو صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنا دیا اورایوان بالا میں ایسے شخص کو چیئرمین سینیٹ بنایا گیا جو شاید یونین کونسل کی سیٹ بھی نہ جیت سکتاتھا، گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے سے خطاب اور غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا ہم یہاں کسی کو گالی دینے نہیں آئے اور نہ ہی ایسے کوئی غیر جمہوری کام کریں گے جس سے جمہوریت کو نقصان ہو پاکستان ایک فیڈریشن ہے یہاں پر تمام اقوام اپنے اپنے مادر وطن پر آباد ہیں یہ رضا کارانہ فیڈریشن ہے یہاں کوئی آقا اور غلام کا رشتہ نہیں، 73 کا آئین بنا ہم کہیں گے تین لوگ ملک میں حلف لیتے ہیں اور حلف کی پاسدا ر ی کرنا چا ہتے ہیں مگر یہاں پر آئین کی پاسداری کا احترام نہیں کیا جا رہا، عام انتخابات میں مداخلت کر کے حقیقی نمائندوں کو نظرانداز کیا گیا ہم سمجھتے ہیں ہم پارلیمنٹ میں جانا نہیں چا ہتے مگر جولوگ منتخب ہوئے ہیں ان کو آئین کی پاسداری کرنا چا ہئے جب ادارے سیاست میں مداخلت کر تے ہیں تو پھر فیڈریشن کو خطرہ ہو تا ہے لیکن ہم کسی کو بھی ہر گز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ آئین کا مذاق اڑائے ،ملک میں جمہوری نظام کیخلاف سازشوں کو روکنا ہو گا کیونکہ ملک جمہوریت سے ہی مضبوط ہو سکتا ہے، خا ر جہ پالیسی نہ ہونے کے برابر ہے اور سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ہم تمام سیاسی لوگ متحد ومتفق ہے اور جمہوریت کیخلاف ہونیوالے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

اچکزئی

مزید : علاقائی