ستمبر تک آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا ، اسد عمر

ستمبر تک آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا ، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے متوقع وزیرخزانہ اسد عمرنے کہاہے کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ملکی معیشت کولاحق مسائل کے حل کیلئے ڈالربانڈز کے اجرا ء سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔ایک خصوصی انٹرویو میں اسد عمر نے ملکی معیشت کولاحق مسائل کے حوالے سے کہا کہ آئندہ حکومت کی معاشی حکمت عملی میں تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو شدید قسم کے معاشی بحران کاسامنا ہے، بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ڈالر بانڈز بھی جاری کئے جا سکتے ہیں۔اسدعمرنے کہاکہ پاکستانی معیشت کے بار ے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی منظوری پارلیمنٹ سے ضروری ہے۔

مزید :

علاقائی -