سعودی عرب اور کینیڈا اپنے مسائل سفارتی طریقے سے حل کریں: امریکہ

سعودی عرب اور کینیڈا اپنے مسائل سفارتی طریقے سے حل کریں: امریکہ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کو اپنے مسائل سفارتی اور جمہوری طریقے سے حل کرنا ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کو اپنے مسائل سفارتی اور جمہوری طریقے سے حل کرنا ہوں گے۔ ان کے مسائل واشنگٹن حل نہیں کرسکتا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا سعودی عرب اور کینیڈا دنوں امریکا کے قریبی دوست اور شراکت دار ہیں۔ لیکن حال ہی میں شروع ہونے والے تنازعات دنوں کو خود ہی حل کرنا ہوں گے۔

امریکا ان کے تنازعات حل نہیں کرسکتا۔نوئرٹ نے ایک مرتبہ پھر کہاکہ سعودی عرب اور کینیڈا کو اختلافات بڑھانے کے بجائے ختم کرنے چاہیے۔

مزید : علاقائی