یمن میں جھٹرپیں ، بمباری میں 130 حوثی ہلاک

یمن میں جھٹرپیں ، بمباری میں 130 حوثی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )یمن کی سرکاری فوج نے بتایا ہے کہ مغربی ساحل کے محاذوں پر لڑائی کے دوران 130 سے زیادہ حوثی مارے گئے جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔ اس دوران یمنی فوج کو اتحادی طیاروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں یمنی فوج نے کہاکہ الحدیدہ میں اتحادی افواج کے جنگی بحری جہاز نے شہر کے مغرب میں حوثی ملیشیا کے کئی ٹھکانوں پر بم باری کی۔ادھر التحیتا ضلع کے مشرقی علاقوں اور الدریہمی ضلعے کے شمال مشرق میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کو حوثیوں کے خلاف مسلسل جھڑپوں میں اتحادی طیاروں کی فضائی معاونت حاصل رہی۔ یمنی فوج مذکورہ علاقوں کی تطہیر کے لیے وسیع آپریشن کر رہی ہے۔صعدہ میں یمنی فوج نے اتحادی افواج کی مدد سے گزشتہ روز الملاحیظ کے علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ یمنی فوج کے بریگیڈیئر جنرل عبدالکریم السدعی نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری فوج نے صعدہ سے حجّہ جانے والے راستے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -