ارجنٹائن کے سابق نائب صدر کو کرپشن پر 5سال 10ماہ قید کی سزا

ارجنٹائن کے سابق نائب صدر کو کرپشن پر 5سال 10ماہ قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیونس آئرس(آئی این پی)ارجنٹینا کے سابق نائب صدر امادو بودو کو کرپشن اور کمیشن کھانے کے جرم میں 5 سال 10 ماہ قید کی سنادی گئی،امادو پر 3ہزار 214 امریکی ڈالرز جرمانہ اور زندگی بھر کیلیے کسی بھی قسم کا سرکاری عہدہ رکھنے پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے سابق نائب صدر امادو بودو کو کرپشن اور کمیشن کھانے کے جرم میں 5 سال 10 ماہ قید کی سنادی گئی ہے۔ارجنٹینا کے سابق نائب صدر امادو بودو کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 5 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان پر رشوت لینے اور سرکاری معاملات میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔امادو کو وفاقی فوجداری عدالت سے چیکونی کیس کے سلسلے میں سزا سنائی گئی ہے، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی من پسند چیکونی پرنٹنگ کمپنی کو سرکاری ٹھیکہ دلوایا جس کے بدلے اس کمپنی سے کمیشن وصول کیا۔ چیکونی پرنٹنگ کمپنی ارجنٹینا کی واحد نجی کمپنی ہے جو سرکاری کرنسی نوٹ چھاپتی ہے۔ امادو پر 90 ہزار پیسوس (3ہزار 214 امریکی ڈالرز)جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امادو پر زندگی بھر کیلیے کسی بھی قسم کا سرکاری عہدہ رکھنے پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ امادو بودو نے 2011 سے 2015 تک ارجنٹینا کی صدر کرسٹینا فرنینڈس کے ساتھ خدمات انجام دی تھیں۔ارجنٹینا کی عدالت اب بدعنوان لوگوں کو سزا دینے کے لیے خود مختار ہے جس کے امور میں مداخلت کی سربراہِ مملکت کو بھی اجازت نہیں۔واضح رہے کہ امادو بودو نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -