چین کی طرف سے افغانستان کو چاول اور آٹے کی امداد کی فراہمی

چین کی طرف سے افغانستان کو چاول اور آٹے کی امداد کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (آئی این پی ) چین نے افغانستان کو امدادی خوراک فراہم کر دی ،خوراک میں چاول اور آٹا شامل، چینی سفیر لیو جن سون نے کہا ہے کہ افغان عوام کے لیے چین کی حمایت دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے درمیان پکی دوستی کا مظہر ہے ،افغانستان میں جلد از جلد پائدار امن کے قیام اور خوشحالی کی امید رکھتی ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان کے لیے چین کی طرف سے امدادی خوراک حوالہ کرنیکی تقریب کابل میں منعقد ہوئی جس میں چینی سفیر لیو جن سون، افغان وزیر برائے انسداد آفات اور امور انسانی ہمدردی نجیب آغا فہیم سمیت اعلی شخصیات نے شرکت کی۔چینی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ امدادی خوراک میں چاول اور آٹا شامل ہیں جو افغان عوام کے لیے چین کی حمایت اور دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے درمیان پکی دوستی کا مظہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت افغانستان کو قدرتی آفات کی پیش گوئی کا نظام اور دیگر امدادی سازوسامان فراہم کریگی اورافغانستان میں جلد از جلد پائدار امن کے قیام اور خوشحالی کی امید رکھتی ہے۔ نجیب آغا فہیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کی امداد و حمایت کو سراہا اور کہا کہ افغانستان چین کی امداد اور حمایت کا شکر گزار ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اس بات کو یقینی بنائیگی کہ یہ امدادی سامان آفات سے متاثرہ عوام تک پہنچا یا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -